کراچی(این این آئی)ابھی پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مشترکہ طور پر فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کو خریدنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔

ابھی اور ٹی پی ایل کارپوریشن کے درمیان اسٹریٹجک الائنس کا مقصد فنکا کے وسیع مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور مہارت کو ابھی کے جدید ڈیجیٹل سلوشنز اور ریٹیل، انشورنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ٹی پی ایل کارپوریشن کی موجودگی کے ساتھ ملا کر پاکستان بھر میں مالیاتی شمولیت کی کوششوں کو نئی شکل دینا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران فنکا پاکستان نے قرضوں، بچتوں اور مالی تعلیم کے ذریعے لاکھوں پاکستانی خاندانوں کو بااختیار بنایا ہے۔فنکا کو صارفین کے تجربے کی عمدگی کے لئے مستقل طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اس نے مائیکرو فنانس مارکیٹ میں متعدد اختراعات لائی ہیں ، جن میں ملک کا پہلا موبائل نیٹ ورک -اگنوسٹک ڈیجیٹل والٹ بھی شامل ہے۔ملک بھر میں 100 سے زائد شہروں میں موجودگی کے ساتھ، بینک نے خواتین کاروباری افراد کی مدد کرنے میں نمایاں ترقی کی ہے۔