سربیا میں ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 14 افراد ہلاک
سربیا کے شہر نووی سد میں ایک ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
ووجوڈینا کے کلینیکل سینٹر کی ڈائریکٹر ویسنا ترکولوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملبے سے نکالے گئے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے دو کا آپریشن جاری ہے۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ زخم بہت شدید ہیں۔قبل ازیں وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ امدادی کارکن چھت کے ملبے کے نیچے پھنسے متعدد افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔جائے وقوعہ پر موجود ایک فوٹوگرافر کے مطابق کرین اور کھدائی کرنے والی مشینوں نے امدادی کارکنوں کے ساتھ مل کر ملبے میں کھدائی کرتے ہوئے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور انتہائی چیلنجنگ ہے۔ بھاری مشینری کی مدد سے 80 سے زیادہ امدادی کارکن شامل ہیں۔سربیا کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سربیا کی حکومت نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز سرکاری طور پر یوم سوگ منایا جائے گا۔نووی سد میں بلڈ ٹرانسفیوژن انسٹی ٹیوٹ نے بھی حادثے کے بعد رہائشیوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
0 Comment