کراچی: ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے آئندہ پانچ سال کے لیے پیکیجڈ فوڈ ایکسپورٹ کے وژن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2030 تک پاکستان کے لیے 50 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کراچی: ایک ملٹی نیشنل کمپنی نے آئندہ پانچ سال کے لیے پیکیجڈ فوڈ ایکسپورٹ کے وژن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2030 تک پاکستان کے لیے 50 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیسلے پاکستان نے یہ اعلان “لامحدود امکانات” کے عنوان سے ایک تقریب میں کیا، جس میں گزشتہ چند سالوں کے دوران کمپنی کے برآمدی سفر کو دکھایا گیا، جو 26 ممالک تک پھیل گیا اور 2024 میں 23 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بحالی اور تیز رفتار ترقی کی تیاری کر رہی ہے، برآمدات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

نیسلے کے عالمی آپریشنز کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے ہمیں توقع ہے کہ اگلے دو سالوں میں پاکستان سے برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔نیسلے کا برآمدی نمو کا وژن براہ راست حکومت کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان کی کامیابی نجی شعبے کی لچک کا ثبوت ہے جو ملک کی معاشی خوشحالی کا لازمی جزو ہے۔ ملک میں آپریشنز کے 35 سال مکمل کرنے کے بعد نیسلے نے گزشتہ سال قابل تجدید توانائی میں 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا اور اپنی مینوفیکچرنگ سائٹس پر متعدد سولر پاور پلانٹس اور بائیو ماس بوائلر ز کا آغاز کیا۔کمپنی 420 ملین لیٹر دودھ، 7،500 ٹن گندم اور چاول اور 50،000 ٹن پھل حاصل کرکے مقامی طور پر اپنی خام اور پیکیجنگ کی ضروریات کا 90 فیصد سے زیادہ پورا کرتی ہے، جس سے مقامی کسانوں کے ذریعہ معاش میں اضافہ ہوتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او جیسن ایونسینا نے کہا کہ ہم برآمدات کو فروغ دے کر اور پاکستان کے لیے زرمبادلہ کما کر اس ملک کے مستقبل کے لیے اپنی ویلیو چین میں بہتری کے لیے ایک قوت بننے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیسلے نے نسلی چینلز سے آگے بڑھ کر مین اسٹریم چینلز تک توسیع کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے، امریکہ میں کوسٹکو، کینیڈا میں سوبیز اور برطانیہ میں سینسبری جیسی میگا چینز کے ساتھ شراکت داری حاصل کی ہے۔