پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مشترکہ تربیتی پروگراموں، مشترکہ فوجی مشقوں اور صنعتی تعاون کے ذریعے روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل نے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ فوجی مشقوں اور پاک فضائیہ کے سازوسامان کے لیے تکنیکی معاونت کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے نئے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فومین نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ میں حالیہ پیش رفت کو سراہا اور پاک فضائیہ کے سازوسامان کے لئے فوجی تعاون اور تکنیکی مدد کے ذریعے پاکستان کے ساتھ موجودہ مشترکہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اس سے قبل پاکستان اور روس نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا جس کا کوڈ نام دروزبہ (دوستی) ساتواں رکھا گیا تھا۔ پاکستانی مسلح افواج جنگی تیاریوں کو بڑھانے اور لاجسٹکس، تربیت اور موجودہ فوجی نظریے میں مسائل کی نشاندہی کرنے کے لئے باقاعدگی سے دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتی ہیں۔

چیف آف نیول اسٹاف سے روسی نائب وزیر دفاع کی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرنل جنرل فومین نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے ملاقات کی۔ – پاک بحریہملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور بشمول دوطرفہ تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور روس کے ساتھ طویل المیعاد اور کثیر الجہتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تربیت، دوروں کے تبادلے اور دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ بحری مشقوں کے انعقاد سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔معزز مہمان نے باہمی تعاون سے میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کو سراہا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات بالخصوص میری ٹائم ڈومین اور نیول ٹیکنالوجیز کے دائرہ کار کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔